٭ کیرالا کے ضلع ملپ پورم میں بی ایس این ایل کے نیلم بور ٹیلیفون ایکسچینج آفس میں جمعرات کو کمپنی کے ایک 53 سالہ کنٹراکٹ مزدور کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسے 10 ماہ سے تنخواہ ادا ن ہیں کی گئی تھی۔رام کرشنن 30 سال سے جزوقتی جاروب کش کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ وہ صبح تقریباً8.30 بجے دفتر پہنچا اور اس وقت وہ خود کو پھانسی پر لٹکا لیا جب سیکوریٹی آفیسر وقفہ پر گیا تھا۔