دسویں کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی

   

نظام آباد:29/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آر کرن گوڑ پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول بوائز1-ناگارام نظام آباد کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول ضلع نظام آبادوکاماریڈی کے ویجلنس آفیسر شیخ احمدضیاء اور عبدالحمید نے اسکول کا دورہ کیا۔2023ء کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے بات چیت کی اور تمام طلبہ کی ہمت افزائی اور پرعزم طریقے سے امتحانات لکھنے کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ اقامتی اسکول ناگارام بوائز1-کے سارے طلباء اعلیٰ ترین نشانات کے ساتھ TMRIESکانام روشن کریں اور تمام دسویںجماعت کے طلباء میں ہال ٹکٹ کے ساتھ امتحانی کٹس تقسیم کئے۔ آخر میں آر کرن گوڑ نے آفیسرس کاشکریہ ادا کیا۔