دشا کیس : انکاؤنٹر کی تحقیقات مکمل، قومی انسانی حقوق کمیشن ٹیم دہلی واپس

   

حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) ویٹرنیری ڈاکٹر دشا ( نام تبدیل ) کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے چار مشتبہ ملزمین کے پانچ دن قبل انکاؤنٹر کی تحقیقات کرنے والی قومی انسانی حقوق کمیشن ٹیم چہارشنبہ کو واپس ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ 7 ارکان پر مشتمل یہ قومی ٹیم ہفتہ کو یہاں پہنچی تھی اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چہارشنبہ کو واپس ہوئی ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی سائبر آباد پولیس نے اس ٹیم کو ثبوت اور متعلقہ تفصیلات فراہم کی تھی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم میں فارنسک میڈیسن کے ماہر بھی شامل ہیں جنہوں نے ضلع محبوب نگر میں 4 ملزمین کی نعشوں کا معائنہ کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں محفوظ کیا گیا تھا۔ ٹیم نے چٹان پلی گاؤں کا دورہ بھی کیا جہاںدشا کو جلادیا گیا تھا۔