بنگلور: دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے منگل کی رات یہاں ایرو انڈیا ایئر شو کے دوران متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ راجیش کمار سنگھ نے موزمبیق کے وزیر دفاع کاسیمیرو آگسٹو میو، سری لنکا کے وزیر دفاع ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) سمپت تھویاکونتھا، سرینام کے وزیر دفاع جیانتا کمار بیدیسی، منگولیا کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل گنکھایوگ دگوادور، نیپال کے وزیر دفاع رامیشور دنگل، ماریشس کے وزیر دفاع دیویندر گوپال اور کانگو کے وزیر دفاع میجر جنرل لکویکلا میٹکویزا مارسل سے دوطرفہ بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون اور تعلقات کو بہتر کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان تمام وزراء کے ساتھ بات چیت خاص طور پر دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز تھی۔ بعد ازاں سکریٹری دفاع نے مختلف مشترکہ منصوبوں اور دفاعی صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فرانس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل گیل ڈیاز ڈی ٹوسٹا سے بھی ملاقات کی۔