جے پور: راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل نے دلت ، محروم اور پسماندہ طبقات کو انصاف دلانے کو پہلا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان کی قانونی خدمات اتھارٹی اس معاملے میں بہترین کام کر رہی ہے ۔ جسٹس متل چھوت چھات سے نجات دلانے ،مظالم کی روک تھام اور پوکسو ایکٹ کے تحت جرائم کا شکار ہونے والے بچوں کی قانونی مدد سے متعلق مہم کی شروعات اور اس موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دلت ، محروم اور پسماندہ طبقات کو انصاف دلانا ہمارے عدالتی نظام کا اولین فرض ہے اور مذکورہ اتھارٹی اس معاملے میں بہترین کام کر رہی ہے ۔ بچوں کے خلاف مظالم اور ان کے قانونی حقوق اور دلت اور محروم اور ایس سی ایس ٹی طبقات کو جلد انصاف مل سکے ، اسکے لئے بھی قانونی خدمات اتھارٹی اس معاملے میں بہترین کام کررہی ہے ۔