دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

   

نیویارک : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار ملین سے زائد کورونا کے مریض رجسٹر کیے گئے اور یہ 18 فیصد کا اضافہ بنتا ہے۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس 47 فیصد اضافے کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں رجسٹر ہوئے۔ یورپ میں کورونا انفیکشنز میں 32 جبکہ امریکہ میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وباء کی شدت میں تو تبدیلی آ رہی ہے لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوئی۔