دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون، عمر 115 سال

   

اسپین: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی ایک بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کر دی ہے جن کی عمر 115 سال ہے اور وہ اب تک تندرست اور زندگی سے بھرپور ہیں۔اسپین کے شہر کیٹالونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115 برس اور 321 دن ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند کے تحت کی ہے۔ واضح رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو 118 سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اور وہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ 1907 کوامریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور 8 برس کی عمر میں اسپین آگئی تھیں۔ اب پیرانہ سالی کی وجہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔