دنیا کے انتہائی سخت مسابقتی امتحانات میں ہندوستان کے دو امتحان شامل

   

یونین پبلک سرویس کمیشن اورآئی آئی ٹی اڈوانسڈکا کامیابی کا فیصد بہتر، چین اور دیگر ممالک کے امتحانات بھی قابل اعتبار
حیدرآباد ۔29 ۔ جون (سیاست نیوز) مسابقتی امتحانات میں یوں تو دنیا کی کئی یونیورسٹیز نے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ تاہم کامیابی کے اعتبار سے چین اور ہندوستان میں یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات فہرست میں ٹاپ پر رہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم مسابقتی امتحانات اور ان کی کامیابی کا سروے کیا گیا تاکہ امتحانات کی تیاری میں سخت محنت کے ذریعہ امیدواروں کی کامیابی کا اندازہ کیا جاسکے۔ سروے کے مطابق کئی ایسے مسابقتی امتحانات ہیں جن کی کامیابی کا فیصد انتہائی کم ہے۔ چین میں Gaokao اور ہندوستان میں یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سرویسز امتحانات کو دیگر امتحانات کے مقابلہ زیادہ معتبر اور کامیابی کی شرح میں زائد درج کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق دونوں امتحانات کی تیاری میں امیدواروں کو غیر معمولی محنت اور مشقت کرنی پڑتی ہے اور امیدواروں کے سلیکشن کا معیار بھی کافی سخت ہے۔ مسابقتی امتحانات کی کامیابی کا انحصار صرف نالج اور قابلیت پر نہیں بلکہ مسلسل تیاری اور حکمت عملی کے ساتھ امتحان پر توجہ مرکوز کرنے کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ سروے میں یونین پبلک سرویس کمیشن کے علاوہ JEE-IIT اڈوانسڈ، کیلی فورنیا بار کونسل اگزام اور دیگر 8 امتحانات کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ 1/k/m/b