سورت ایئر پورٹ کی نئی ٹرمنل عمارت کا آغاز ،وزیراعظم مودی کا خطاب
سورت (گجرات ): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں سورت ہوائی اڈے کی نئی انٹیگریٹڈ ٹرمنل بلڈنگ اور سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں سورت ہوائی اڈے کی نئی انٹیگریٹڈ ٹرمنل بلڈنگ اور سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کیا۔سورت ڈائمنڈ بورس بین الاقوامی ہیروں اور زیورات کی تجارت کے لئے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہوگا۔ وہیں سورت ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل بلڈنگ سب سے مصروف اوقات کے دوران 1,200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کے لئے ہوگی۔ اس مدت کے دوران اس کی گنجائش 3,000 مسافروں تک بڑھانے کا انتظام ہے۔ وہیں اس ہوائی اڈے کی سالانہ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت اب بڑھ کر 55 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ سورت ڈائمنڈ بورس کی عمارت 67 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جو کہ دنیا کا سب سے بڑا آفس کامپلکس ہے۔ یہ سورت شہر کے قریب کھجود گاؤں میں واقع ہے۔