دو بچوں نے 10 سکنڈ میں چار ملین لیرا کا سونا چوری کرلیا

   

استنبول : بالغ اور سمجھ دار افراد کی طرح انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں 8 سے 12 سال کی عمر کے دو بچوں نے وسطی استنبول میں واقع ایک علاقے میں مہارت کے ساتھ چوری کی واردات کی۔ چوری سے متاثرہ شخص کا ان کی طرف دھیان نہیں گیا۔ اسے اندازہ نہیں ہو پایا کہ اس کے ارد گرد کیا ہوا ہے۔ البتہ دکان کے مالک نے یہ واقعہ دیکھا۔تفصیلات کے مطابق استنبول کی سلطان غازی کمشنری میں ایک جیولر کی دکان پر چوری ہوئی جہاں دو ترک بچے ایک شخص بیگ چرانے میں کامیاب ہوگئے جس میں 40 لاکھ ترک لیرا مالیت کا سونا موجود تھا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم دو لاکھ 8 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔ کیونکہ ترک لیرا اور امریکی کرنسی کے شرح تبادلے میں ایک لاکھ لیرا کی رقم لیراپانچ ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔