ابوظہبی 18 ڈسمبر ۔ دنیا کا پہلا سوپر ماڈل روبوٹ کیفے، جہاں کسٹمرس کو کافی اور آئسکریم کسی انسانی مدد کے بغیر پیش کئے جائیں گے، دوبئی میں جلد ہی کھلنے والا ہے۔ ڈونا سائبر ۔ کیفے 2023 میں دوبئی میں کھلے گا اور اس میں کسٹمرس کو سرویس فراہم کرنے کے لئے ایک سوپر ماڈل جیسا دکھائی دینے والا ایک روبوٹ ہوگا۔ ایسٹرن یوروپین ماڈل ڈائنا گبڈولینا کے بعد ایک زندگی جیسا روبوٹ ماڈل بطور کیاشیئر ہوگا۔ یہ روبوٹ سوپر ماڈل اسٹوریز بھی سنا سکتا ہے۔ اس روبوٹ میں کسٹمر کے احساسات کا پتہ چلانے کی صلاحیت بھی ہے۔