دوباک ضمنی الیکشن۔ تلنگانہ کے سدی پیٹ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے مابین تصادم۔ ویڈیو

,

   

سدی پیٹ۔پیر کے روز مبینہ طور پر تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی اور بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین کے درمیان دباک اسمبلی ضمنی الیکشن پر سدی پیٹ کی ایک ہوٹل میں تصادم کا واقعہ پیش آیاہے‘ جہاں پر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی اندول چنتی کرانتی مقیم تھے۔

YouTube video

ٹی آرایس قائدین کا دعو ی ہے کہ بی جے پی کیڈر نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کرانتی پر حملہ کیاجبکہ بی جے پی قائدین کہہ رہے ہیں ٹی آر ایس لیڈران بشمول رکن اسمبلی ہوٹل سے دوباک کے رائے دہندوں میں پیسوں کی تقسیم کررہے ہیں‘

حالات پر قابو پانے کے لئے درایں اثناء پولیس ہوٹل پر پہنچ گئی۔ نومبر 3کے روز دوباک اسمبلی حلقہ پر ضمنی الیکشن ہے

YouTube video

 

یکم نومبر کے روز بی جے پی کے دوباک اسمبلی حلقہ امیدوار راگھونندن راؤ کے سالے کے مکان سے بیگم پیٹ میں حیدرآباد پولیس نے ایک کروڑ روپئے ضبط کئے تھے۔

پولیس کے بیان کے بموجب مذکورہ دھاوا دوباک ضمنی الیکشن میں پیسوں کی تقسیم کے مقصد سے غیر قانونی طور پر پیسوں کی منتقلی کی جانکاری ملنے کے بعد کیاگیاتھا۔

قبل ازیں ٹی آر ایس کے کارگذار صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) کو مکتوب لکھ کر شکایت کی تھی کہ ضمنی الیکشن کے سے ایک روز قبل 2نومبر کے روز بی جے پی دوباک میں فساد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

جبکہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروندنے کہاتھا کہ ٹی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ کو ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف ہے اور اسی وجہہ سے اس طرح کے مکتوب روانہ کیاگیاہے