دکان سے گوشت نہ خریدنے پردکاندار کا نوجوان پر حملہ 

,

   

بنگلور : ایک ۲۴؍ سالہ نوجوان شخص پر ایک گوشت کی دکا ن مالک نے حملہ کردیا ۔ اس کا الزام تھا کہ یہ شخص اس کی دکان سے گوشت نہیں خرید رہا تھا ۔ یہ واقعہ آج بنگور شہر کے نیلاسندرا علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز نامی ایک قصائی نے چکن کا گوشت او رانڈوں کی دکان چلاتے ہیں ۔ ایک ۲۴؍ سالہ نوجوان شیخ صادق پر اس کی دکان سے گوشت نہ خریدنے کے جرم میں حملہ کردیا ۔ اس وقت صادق میڈیکل شاپ سے دوائیں خریدنے جارہا تھا ۔ جب صادق جارہا تھا تو قصائی فیروزنے صادق سے دریافت کیا کہ وہ اس کی دکان سے گوشت خریدنا کیوں چھوڑدیا ہے ۔ اور صادق کو بری طرح پیٹنے لگا ۔ شیخ صادق نے اس تعلق سے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی ۔

اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ ’’ فیروز نے مجھے آج دن میں ۴۵.۱ ؍ بجے راستہ میں روکا او راس کی دکان سے چکن نہ خریدنے پر مجھے مارنے پیٹنے لگا ۔ میں ا س کے اس رویہ پر سخت اعتراض کیا ۔ فیروز نے مجھے زبردستی اپنی دکان میں لے گیا او رمجھے مارنے پیٹنے لگا ۔ او رگوشت کاٹنے کی چھری سے میرے پیر کو زخمی کردیا ۔ اس حملہ میں مجھے کئی زخم آئے جس میں میرا سر ، ہونٹ ، پیر او رناک زخمی ہوگئے او ران سے خون بہنے لگا ۔ میں محکمہ پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ فیروز کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔‘‘ اس حملہ کے بعد صادق کو مقامی عوام نے دواخانہ پہنچایا ۔ ملزم فیروز کو پولیس گرفتار کر کے حراست میں رکھا ہے ۔ اشوک نگر پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ملزم کو ہم نے اپنی حراست میں رکھا ہے ۔

متاثرہ شخص صادق کے ٹھیک ہونے کے بعد ہم مزید کارروائی کریں گے۔ اشوک نگر پولیس نے صادق کے خلاف سیکشن ۳۴۱، ۵۰۴، ۵۰۶، او ر۳۲۴کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔