دھرانی پورٹل کے خلاف 30 نومبر کواسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کا دھرنا

   

حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے 30 نومبر کو اراضیات اور کسانوں کے مسائل پر اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر دھرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے تمام اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کو دھرنا منظم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ 5 ڈسمبر کو ضلع واری سطح پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ دھرانی پورٹل کے آغاز سے کسانوں کو اراضیات کی ملکیت سے محرومی کے واقعات منظرعام پر آرہے ہیں۔ کانگریس نے دھرانی پورٹل کے خلاف باقاعدہ احتجاج شروع کیا ہے۔ اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر احتجاج کیلئے 99 اسمبلی حلقوں کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا گیا جو اپنے حلقہ جات میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ منڈل سطح پر کانگریس پارٹی کا احتجاج کامیاب رہا اور اسمبلی اور ضلع واری سطح پر احتجاج کے بعد ریاست گیر سطح پر ایجی ٹیشن کو قطعیت دی جائے گی۔ ریونت ریڈی نے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کو مجموعی طور پر کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری دی ہے۔ر