حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں نئے متعارف کردہ دھرانی پورٹل کی خامیوں اور بے قاعدگیوں کی شکایت کے ساتھ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ ایڈوکیٹ آر بھاسکر نے اپنی درخواست میں شکایت کی کہ پٹہ اراضیات کو دھرانی پورٹل پر ممنوعہ اراضی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو انتہائی نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 8 لاکھ ایکر اراضی کی ممنوعہ اراضی کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے اور ریوینیو عہدیداروں کی جانب سے کئی بے قاعدگیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں کسان مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ ہائی کورٹ نے ریوینیو، جنگلات کے پرنسپل سکریٹریز اور کلکٹر کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس مقدمہ کی آئندہ سماعت چار ہفتے بعد ہوگی۔ ر