جے پور : نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ راجستھان کے سروہی ضلع کے ابو روڈ میں برہماکماریز کی دیوالی فیسٹیول اور 85ویں سالانہ مہوتسو میں آج حصہ لیا۔ دھنکھڑ صبح ہیلی کاپٹر سے مانپور ہوائی پٹی پہنچے اور وہاں برہماکماریز تنظیم پہنچ کر پروگرام میں شرکت کی۔ انھوں نے برہماکماریز کے 85ویں سالانہ فیسٹیول میں لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ نائب صدرناتھ دوار بھی جائیں گے اور وہاں شری ناتھ مندر اور شیو مورتی کا درشن کریں گے ۔