دھوپ کی شدت کے ساتھ برقی کی طلب میں بھی اضافہ

   

اپریل۔ مئی تک بڑھ کر 75ملین یونٹس ہونے کا امکان
حیدرـآباد۔ دھوپ کی شدت اور گرمی کی تمازت میں اضافہ کے ساتھ برقی استعمال کی طلب میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ فبروری کے اختتام اور ماہ مارچ کے آغاز سے دھوپ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برقی کا استعمال 50 ملین یونٹس تک پہنچ چکا ہے ۔ ہر سال موسم گرما میں نئے بڑھتے ہوئے کنکشن کے ساتھ برقی کے استعمال میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہے۔ فی الحال ( پیک اوورس ) وہ اوقات جس میں برقی کی کھپت زیادہ ہوتی ہے۔ 2000 میگا واٹس ہے۔ اپریل اور مئی میں بڑھ کر 3500 میگا واٹ ہونے کا عہدیدار اندازہ کررہے ہیں۔ برقی کی طلب میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے گریٹر زون کے حدود میں واقع 9 سرکلس میں بڑے پیمانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد تمام تجارتی، صنعتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ میٹرو، ریلوے آئی ٹی ادارے اپنی سرگرمیاں جوں کا توں چلارہے ہیں جس سے جاریہ موسم گرما میں برقی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔ مارچ کے آغاز میں ہی 50 ملین یونٹس برقی استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔مارچ کے اواخر تک 60 ملین یونٹس اور اپریل۔ مئی میں 75 ملین یونٹس برقی استعمال ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔