دہلی اور دیگر ریاستوں میں کہر کا ریڈ الرٹ

   

نئی دہلی: ملک کی شمالی ریاستوں میں آئندہ دو روز تک گھنے دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں دہلی، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش شامل ہیں۔ دھند کے حوالے سے یہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث ملک بھر میں 271 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ڈیڑھ درجن کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔اس دوران اطلاع ملی ہے کہ صرف دہلی میں 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ 80 سے زائد ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔دوسری طرف یوپی کے 51 اضلاع میں دھند کا ریڈ الرٹ ہے۔