دہلی ای وی بس سرویس پروگرام ملتوی

   

نئی دہلی: دہلی حکومت کی طرف سے دہلی ای وی انٹر کنیکٹر (ڈی ای وی آئی) اسکیم کے تحت 330 نئی الیکٹرک بسیں شروع کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’ایکس ‘ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ محترمہ گپتا نے کہا کہ مذہبی رہنما پوپ فرانسس کے انتقال پر حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ قومی سوگ کی وجہ سے ڈی ای وی آئی اسکیم کے تحت شروع کی جانے والی الیکٹرک بسوں کا آغاز ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پہلے ’ایکس ‘ پر کہا کہ آج یوم ارض کے موقع پر ہم ڈی آئی وی ای پہل کے تحت 330 نئی الیکٹرک بسوں کو شروع کرکے ایک شاندار مستقبل کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے دہلی میں سفر کو صاف، محفوظ اور زیادہ پائیدار بنانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ آج کے اس تاریخی لمحے کو منانے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔