دہلی: جنوری سے اکٹوبر تک ڈینگو کے 467و 459ملیریا اور 120چکون گنیا کے کیسس

,

   

نئی دہلی: دہلی میں وبائی امراض کے سینکڑوں واقعات سامنے آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) کے عہدیداران نے بتایا کہ یکم جنوری سے 12اکٹوبر تک دہلی میں ڈینگو کے 467‘ ملیریا کے 459اور چکون گنیا کے 120معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان بیماریو ں کے کی وجہ سے کو ئی موت نہیں ہونے کا دعوی کیا گیا۔

حالانکہ 28اگست کو دہلی حکومت کی جانب سے صفائی کے تعلق سے خاص مہم چلانے کی با ت کی گئی تھی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کیجروال نے تمام وزراء، اراکین اسمبلی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف ستھرائی او راپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف رکھیں۔