دہلی: دوست کی بیوی سے شادی کرنے کیلئے دوست کا قتل

,

   

نئی دہلی: دہلی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ایک آدمی کو اپنے ہی دوست کی بیوی پسند آگئی او راس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کچھ دنوں بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک آدمی کا ٹرین حادثہ میں موت ہوگئی ۔جب پولیس موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا تو پولیس کو پتہ چلاکہ پہلے اس کا قتل کیا گیا بعد ازاں اسے ریلوے ٹریک پر ڈال دیا گیا تاکہ یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس موت ٹرین حادثہ سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول دلبیر اور قاتل کلکیش مشرقی دہلی کے موہن گارڈن میں قیام پذیر تھے۔ وہ دونوں آپس میں ایک اچھے دوست کے علاوہ ایک اچھے پڑوسی بھی تھے۔ اور وہ دونو ں ایک مقامی فیکٹری میں برسرروزگار تھے۔ کلکیش اکثر دلبیر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آیا جاتا کرتا تھا۔

او رکبھی اس کی بیوی پوجا کو تحفہ تحائف لایا کرتا تھا۔ جب اس بات کا علم دلبیر کو ہوا تو دلبیر نے اسے گھر آنے سے منع کردیا۔ کلکیش دلبیر کی بیوی پوجا کو پسند کیا کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پیر کی شب دلبیر کی بیوی پوجا ایک دعوت میں گئی ہوئی تھی۔ کلکیش نے دلبیر کو کچھ بات کرنے کا بہانہ بتاکر اسے ریلوے ٹریک کے پاس لایا۔ جب دلبیر ریل پٹری کے پاس پہنچا تو کلکیش نے ایک وزنی پتھر سے دلبیر کے سر پر زورسے مارا جس سے دلبیر کی موت واقع ہوگئی۔ بعد ازاں کلکیش نے اس کی نعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ اور ایک ٹرین اس کے اوپر سے چلی گئی۔ بعد ازاں اسی نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس کادوست ٹرین حادثہ میں ماراگیا۔ ڈی سی پی مشرقی دہلی مونیکا بھردواج نے بتایا کہ جب ہم اس معاملہ کی چھان بین کرنے لگے۔ اس کیلئے ہم دلبیر کی فون کال ہسٹری معلوم کئے جس پر ہمیں پتہ لگا کہ سب سے آخرکال کلکیش کو ہی کیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے کلکیش کو پولیس اسٹیشن بلا کر سختی سے پوچھ تاچھ کی۔ جس پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

کلکیش نے پولیس کو بتایا کہ وہ پوجا کو پسند کرتا ہے، اس کو متاثر کرنے کیلئے وہ قیمتی تحائف دیا کرتا تھا۔ اس نے پوجا سے شادی کے بارے میں پوچھا تھا تو اس نے صاف انکار کردیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کونہیں چھوڑے گی۔ تب کلکیش نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اپنے راستہ کا کانٹا بننے والے دلبیر کو ہمیشہ کیلئے ہٹادیا جائے۔