دہلی سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارش کی وارننگ

   

نئی دہلی: قومی راجدھانی اور ملک کے وسطی، شمال مغربی اور شمال مشرقی حصوں میں اگلے چند دنوں تک زبردست بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے آج یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے آج اتراکھنڈ میں انتہائی موسلا دھار بارش اور اتر پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، بہار، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا اور اڈیشہ میں شدید بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران ساحلی بنگلہ دیش اور اس سے ملحقہ شمالی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ بننے کی پیش گوئی کی ہے ۔