نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 27 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ سنجے ذیابیطس کا مریض ہے، اس لیے دوائیوں کیلئے الگ درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے 10 اکتوبر کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار سنجے سنگھ کی ای ڈی کی تحویل میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی تھی۔ حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔