نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی برسراقتدار آتی ہے تو وہ دہلی کی تمام کچی آبادیوں کو منہدم کر دے گی۔.سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے یہاں کے علاقے شکور بستی میں ایک پریس کانفرنس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کچی آبادیوں کی فلاح و بہبود کے بجائے زمین کے حصول کو ترجیح دینے کا الزام لگایا۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے، کیجریوال نے کہاکہ وہ پہلے آپ کے ووٹ اور انتخابات کے بعد آپ کی زمین چاہتے ہیں۔عآپ کے قومی کنوینر نے کہاکہپچھلے پانچ سالوں میںبی جے پی نے جھگی جھونپڑیوںکے لیے جو فلیٹس بنائے ہیں انکی تعداد ناکافی ہے۔کیجریوال نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی جھگی جھونپڑیوں کے زیر قبضہ زمین پر ان کی رہائش کی ضروریات پوری کیے بغیر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی تمام جھگی جھونپڑیوں کو منہدم کر دے گی اور وہاں رہنے والے لوگوں کی فکر کیے بغیر زمین حاصل کر لے گی۔