دہلی میں سردی کا قہر جاری

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو سردی کے موڈ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کی اوسط سے چار ڈگری کم تھا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں ہوا کا معیار بدستور خراب ہے ۔ مجموعی طور پر ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) صبح 9 بجے 402 پر ریکارڈ کیا گیا، جو شدید زمرے میں آتا ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ اتر پردیش اور بہار میں اگلے دو دنوں تک انتہائی گھنی دھند اور سردی کی لہر جیسی صورتحال برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے بعد موسم کا انداز بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے ۔