دہلی میں شدید دھند، پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر

   

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ جمعہ کی صبح گھنی دھند کی زد میں رہا، جس سے پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر ہوئے اور ہوا کا معیار 359 کے اے کیو آئی کے ساتھ ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہا۔ناردرن ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے 11 ٹرینیں تاخیر سے دہلی پہنچیں۔ تاخیر سے چلنے والی ٹرینوں میں ممبئی-سی ایس ٹی ایم امرتسر ایکسپریس، فرخا ایکسپریس، برہم پترا میل، ایم سی ٹی ایم ادھم پور- دہلی سرائے روہیلا اور جموں میل شامل ہیں۔راجدھانی ایکسپریس دہلی ہوڑہ روٹ پر 10 سے 12 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے ۔