دہلی میں پرائیوٹ بائیک ٹیکسی پر پابندی

   

نئی دہلی : دہلی میں نجی بائیک کے تجارتی استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق پابندی کے بعد بھی اگر نجی موٹر سائیکل کا استعمال ٹیکسی میں ہوتا ہے اور سڑکوں پر چلتی ہیں تو ان کے چالان کاٹے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس سروس سے وابستہ تمام ایگریگیٹرز کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے پلیٹ فارم (موبائل ایپ/ویب سائٹ) پر بکنگ جاری رکھیں گے تو ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں ایک لاکھ روپے جرمانے کا انتظام ہے۔نوٹس کے مطابق پہلے جرم پر 5,000 روپے جرمانہ جبکہ دوسرے جرم پر 10,000 روپے جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان حالات میں ڈرائیور تین ماہ کے لیے اپنا لائسنس بھی کھو سکتا ہے۔