دہلی۔این سی آر میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے نجی اسپتال جڑیں گے

   

نئی دہلی : دہلی۔این سی آرخانگی کے نجی اسپتال قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام میں شامل ہوں گے جس سے معاشرے کے تمام طبقات تک سرکاری علاج پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اس کا اعلان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود میں مرکزی ٹی بی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل راجندر پی جوشی نے ایک سیمینار میں کیا۔ اس موقع پرٹی بی ایریڈیکیشن پروگرام میں ڈائرکٹر ڈاکٹر بورنالی دتہ اور پرائیویٹ ہاسپٹل چین کے ہیڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نریش تریہن موجود تھے ۔ اس تقریب میں ایس ای ایشیا، انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹیوبر کلوسس اینڈ لنگ ڈزیز کے ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر کلدیپ سچدیوا نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد نجی اسپتالوں کی ٹی بی اسکریننگ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے اور خطے میں ٹی بی کی دیکھ بھال کی خدمات کے خلا کو پر کرنے میں مدد کرنا ہے ۔ سیمینار میں مرکزی ٹی بی محکمہ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور نجی اسپتالوں اور ریاستی صحت کے حکام نے شرکت کی۔ پروگرام کے تحت اپولو میڈیکل کالج، یشودا سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل، امریتا ہاسپٹل اور دیگر کئی اسپتالوں کے نمائندوں نے بات چیت کی۔