دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے رودرپور تحصیل کے پڑرا پل کے نزدیک سڑک کی کٹان کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اس پل پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت پر منگل کو روک لگا دی ۔ ضلع انتظامیہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ گرا ندی کے تیز دھارا کی وجہ سے گذشتہ 24گھنٹوں میں ہوئے کٹان سے پڑا پل کے نزیک سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے ۔ جسکو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر پڑا پل پر سبھی طرح کی گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی ہے ۔ انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کو پل کی مرمت کا کام جنگی پیمانے پر شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈی ایم جتیندر پرتاپ سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنکل شرما نے آج پڑرا پل کے کٹان کی وجہ سے سڑک کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا اور موقع پر ہورہے مرمت کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔