دیکھنا ہے ٹرمپ کا یوکرین جنگ خاتمہ کا مطلب کیا ہے:روس

   

نیویارک : اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ خاتمے کا مطلب کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔پیوٹن کا ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغامروسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014 سے جاری امریکہ کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر پوٹن یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کردیں گے۔