رائے گڑھ میں 3 جنوری سے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی

   

رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں 3 جنوری سے 15-18 سال کی عمر کے بچوں کو کوویکسین کی پہلی خوراک ملنا شروع ہو جائے گی۔ محکمہ صحت سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ضلع میں کوویکسین کی 25 ہزار خوراکیں اسٹاک میں ہیں جن میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوسری خوراک اور 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو پہلی خوراک دی جانی ہے۔ 3 جنوری سے بچوں کو موقع پر ہی ٹیکے لگیںگے ۔ ریاستی حکومت سے کوویکسین کی مزید خوراکیں موصول ہونا باقی ہیں۔ ضلع میں 93 ہزار 351 بچوں کوکووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ محکمہ 80-90 مقامات پر بچوں کو ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔یہ ویکسین ضلع میں 9 کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں، 53 پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور 3 شہر پرائمری طبی مراکز میں لگائی جائیں گی۔ پی ایچ سی میں 2 ویکسی نیٹر 160 خوراکیں اور سی ایچ سی میں 3 ویکسی نیٹر 200 خوراکیں دی جائیں گی۔