حیدرآباد26 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے راج بھون کے قریب پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر پولیس بندوبست کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ کسانوں کے مسائل کے حل،جنگلات کے تحفظ قانون 2022کوواپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کی کئی ریاستوں میں چلوراج بھون پروگرام کی اپیل کی گئی تھی۔اسی کے پیش نظرتلنگانہ میں متحد کسان مورچہ، قبائیلیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کمیٹی نے آج چلوراج بھون احتجاجی پروگرام کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظرچوکس پولیس راج بھون کے قریب دیکھی گئی۔خیریت آباد چوراہے سے راج بھون کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے بیریکیڈس لگادیئے گئے تھے ۔ احتجاجیوں کو راج بھون پہونچنے سے روکنے یہ اقدام کئے گئے۔