راج کپور او ردلیپ کمار کے آبائی مکانات کو پاکستان کی حکومت نے اپنے قبضہ میں لیا

,

   

اب دونوں مکانات سرکاری طور پر ڈائرکٹوریٹ برائے ارکیالوجی کی ملکیت ہوگئی ہیں۔


پیشوار۔بالی ووڈ کے افسانوی اداکارہ راج کپور او ردلیپ کمار کے آبائی مکانات کو منگل کے روز خیبر پختوان ڈائرکٹوریٹ برائے آرکیالوجی نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ڈان کی خبر ہے کہ قدیم شہر میں واقعہ دونوں جائیدادوں کی ملکیت کی محکمہ آثار قدیمہ کو تبدیلی کے لئے ایک اعلامیہ پیشوار کے ڈپٹی کمشنر نے جاری کیاہے۔

صوبائی حکومت نے پچھلے سال ستمبر میں اعلان کیاتھا کہ وہ دونوں جائیدادوں پر اپنی قبضہ لے کر تزین نو کے بعد اس کو میوزیم میں تبدیل کریں گے۔

ڈائرکٹر (آرکیالوجی)ڈاکٹر عبدالصمد نے ڈان کو بتایا کہ موجودہ مالکین کی جانب سے صوبائی حکومت کو ملکیت کی تبدیئی کے بعد دونوں جائیدادوں کی نگرانی ڈائرکٹوریٹ کے سپرد ہے۔

انہوں نے کہاکہ”اب دونوں مکانات سرکاری طور پر ڈائرکٹوریٹ برائے ارکیالوجی کی ملکیت ہوگئی ہیں“۔انہوں نے کہاکہ میوزیم میں تبدیلی سے قبل یہ ڈائرکٹوریت خستہ حال دونوں عمارتوں کی تزین نو اور آہک پاشی شروع کریں گے۔

ڈان کی جانکاری کے مطابق ڈائرکٹر نے کہاکہ مذکورہ ڈائرکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے ممبرس سے بھی تزین نو کے متعلق ربط کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں جائیدادوں کی تزین نو اور اس کے ساتھ میوزیم میں اس کو تبدیل کرنے کا مقصد پیشوار شہر کے تار کو بالی ووڈ سے جوڑنا ہے۔

ڈاکٹر صمد نے کہاکہ ڈائرکٹوریت نے دونوں جائیدادوں کے لئے ڈی سی پیشوار کو بڑی بھاری رقم ادا کیاہے تاکہ وہ مالکین کو ادائیگی عمل میں لاسکیں۔

قبل ازیں دن میں اس ڈی سی نے ڈان کے بموجب نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد حصول قانون کے تحت دونوں جائیدادوں کی ملکیت کو ڈائرکٹوریٹ آرکیالوجی کے نام ٹرانسفر کرنے کے لئے دو اعلامیہ جاری کئے تھے۔

اس کے تحت راج کپورکے ڈھاکی دالگران علاقے میں حویلی کی قیمت11.5ملین اور محلہ خوداد میں واقع دلیپ کمار کی آبائی حویلی قیمت 7.2ملین روپئے مقرر کی گئی ہے۔ دونوں جائیدادوں کی مالیت فی مرلہ 1.5ملین ہے۔

ڈان کے مطابق تارخی قصہ کہانی بازار کے بعد میں آنے والے علاقے دھاکی دالگران اور محلہ خوداد میں واقعہ ان دنوں جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں لینے کے لئے صوبائی حکومت طویل مدت سے اپنی نظریں گڑکر رکھے ہوئے تھی۔

افسانوی اداکار دلیپ کمارجو ”شہنشاہ جذبات“ کے نام سے معروف ہیں ہندوستانی سنیما میں اداکاری کے جوہر کو متعارف کروایاہے۔

پانچ دہائیوں تک عوام کی حکومت کے دلوں پر حکومت کرنے والے اس اداکار نے 65فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔

ہندوستانی فلموں میں اداکار‘ پرڈیوسر اور ہدایت کارکرنے والے راجکپور کو ہندوستانی سنیما کی تاریخ کاشو مین کہاجاتا ہے۔