راجہ سنگھ کو نااہل قرار دینے سپریم کورٹ میں درخواست

   


تلنگانہ الیکشن پر سپریم کورٹ کے دلچسپ ریمارک
حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کیلئے سابق رکن اسمبلی اور ٹی آر ایس لیڈر پریم سنگھ راتھوڑ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تلنگانہ کے الیکشن کے بارے میں دلچسپ ریمارک کئے۔ عدالت نے کہاکہ تلنگانہ کے الیکشن نجومیوں اور علم نجوم کی بنیاد پر منعقد ہوتے ہیں۔ درخواست گذار نے راجہ سنگھ کے خلاف کئی کریمنل کیسس کی موجودگی کا حوالہ دیا اور سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ رکنیت سے نااہل قرار دینے کیلئے نوٹس جاری کی جائے۔ درخواست گذار کے وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی میعاد ابھی ایک سال باقی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ تلنگانہ کے ستاروں کے کھیل کے اعتبار سے اس مقدمہ کی سماعت کی ضرورت ہے کیونکہ تلنگانہ کے الیکشن ستاروں کے کھیل اور علم نجوم کے مطابق ہوتے ہیں۔ جسٹس رام سبرامنیم نے 2018 میں ٹی آر ایس کی جانب سے وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ کیلئے ملتوی کردی۔ر