راجہ سنگھ کی گاڑی کا ٹائر نکل گیا ‘ نئی گاڑی کا مطالبہ

   

حیدرآباد : /9 فبروری (سیاست نیوز) معطل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں نئی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے یا پھر ان کی سیکوریٹی مکمل ختم کی جائے ۔ جمعرات کو راجہ سنگھ کی بلٹ پروف گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا جس پر منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے قریب ٹائر سڑک پر درست کیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد راجہ سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی پرانی بلٹ پروف گاڑی ہٹاکر نئی گاڑی دی جائے چونکہ آئے دن ان کی گاڑی کو مرمت کروانا پڑرہا ہے ۔ راجہ سنگھ کو حکومت نے ایک بلٹ پروف گاڑی اور 2+2 سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال گوشہ محل رکن اسمبلی کو شان رسالتؐ میں گستاخی اور اشتعال انگیزی کے الزام میں پی ڈی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے پی ڈی ایکٹ کو کالعدم کرکے رہائی کا حکم دیا تھا ۔ بی جے پی ہائی کمان نے راجہ سنگھ کو معطل کردیا تھا اور ابھی تک انہیںبحال نہیں کیا گیا ۔ ب