سونیا گاندھی نے نلینی کو معاف کردیا تھا، تمام مجرمین کی سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی، کانگریس کا اظہار ناراضگی
نئی دہلی : راجیو گاندھی قتل کیس کے تمام 6 مجرموں کو آج جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اسی دن نلینی اور آر پی روی چندرن سمیت تمام قصورواروں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے ایک گھنٹے کے اندر ہی عمر قید کی سزا پانے والے تمام مجرموں کو رہا کر دیا گیا۔ 18 مئی کو سپریم کورٹ نے اسی معاملے میں سزا یافتہ پیراریولن کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ باقی مجرموں نے بھی اسی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے رہائی کی استدعا کی تھی۔ کانگریس کی موجودہ قیادت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ پوری طرح ناقابل قبول ہے۔ کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر غلط ہے۔ کانگریس پارٹی کا موقف ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے پر ملک کے حقیقی جذبہ کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔ نلینی اور روی چندرن دونوں 30 سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ سونیا نے مجرم نلینی کو اس وقت معاف کردیا جب وہ حاملہ تھی۔ پھر سونیا گاندھی نے نلینی کو معاف کر دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک معصوم بچے کو نلینی کی غلطی کی سزا کیسے دی جا سکتی ہے جو ابھی دنیا میں نہیں آیا۔ راجیو گاندھی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے سازش میں ملوث 26 مجرموں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ مئی 1999 میں سپریم کورٹ نے 19 لوگوں کو بری کر دیا۔ باقی سات مجرموں میں سے چار (نلینی، مروگن عرف سری ہرن، سنتھن اور پیراریولن) کو موت کی سزا سنائی گئی اور باقی (روی چندرن، رابرٹ پیاس اور جے کمار) کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ چاروں کی رحم کی درخواست پر تملناڈو کے گورنر نے نلینی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ باقی مجرموں کی رحم کی درخواست صدر نے 2011 میں مسترد کر دی تھی۔ راجیو گاندھی کو ایک انتخابی ریلی میں قتل کیاگیا جب 21 مئی 1991 کو سری پرمبدور، تاملناڈو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران دھنو نامی ایل ٹی ٹی ای خودکش بمبار نے قتل کر دیا تھا۔ ایل ٹی ٹی ای کی دہشت گرد دھنو (تینموجی راجارتنم) نے راجیو گاندھی کو پھولوں کا ہار پہنانے کے بعد ان کے پائوں چھوئے اور نیچے جھک کر کمر پر بندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کر دیا۔ راجیو گاندھی اور حملہ آور دھنو سمیت 16 لوگوں کی برسر موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 45 لوگ شدید زخمی ہو گئے۔