راستہ بند گھٹن کی صورتحال کی شکار دہلی

,

   

جی ڈی برلا مارگ اور 13اے روڈ 15ڈسمبر‘ جس وقت دھرنا شروع ہوا‘ بند ہے۔ ڈی این ڈی فلائی وے کی طرف بڑھنے والی گاڑیاں چہارشنبہ کے روز آشرم چوک پر منجمد ہوگئیں

نئی دہلی۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں احتجاج کو چہارشنبہ کے روز پورے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے‘ جس نے نہ صرف پڑوسی علاقوں اترپردیش میں سریتا وہار‘ کالیندا کنج‘ جاسولا اور نوائیڈ ا بلکہ ساوتھ اور ساوتھ ایسٹ دہلی کے بڑے راستوں پر بھی جام کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

جی ڈی برلا مارگ اور 13اے روڈ 15ڈسمبر‘ جس وقت دھرنا شروع ہوا‘ بند ہے۔ ڈی این ڈی فلائی وے کی طرف بڑھنے والی گاڑیاں چہارشنبہ کے روز آشرم چوک پر جام کا شکار ہوگئیں

۔بند ش کا مطلب فرید آباد اور ساوتھ دہلی کے مختلف حصوں سے ٹریفک جیسے سریتا وہار اور جاسولہ کو نوائیڈا‘ دہلی کے دوسرے راستے سے جوڑگیاہے‘ جیسے ماتھرا روڈ اور ڈی این ڈی فلائی وے‘ جس کی وجہہ سے آشرم چوک‘ ماتھراروڈ اور رنگ روڈ کے دیگر حصوں میں بھاری ٹریفک جام ہورہا ہے۔

شہر کو آنے والے راستوں میں آشرم چوک مصروف ترین راستوں میں سے ایک ہے۔

ٹریفک پولیس تفصیلات کے مطابق یومیہ اساس پر صبح اور شام کے مصروف ترین ساعتوں میں 350000گاڑیاں اس کا استعمال کرتے ہیں اور عہدیداروں کے اندازہ ہے کہ پچھلے ماہ میں اس دوگناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

دہلی کے سابق ٹریفک چیف قمر احمد نے کہاکہ ”یہاں تک کہ احتجاج کی حقیقت کے باوجود ٹریفک کی حمل ونقل میں یقینی کافی پریشانیوں پیش آرہی ہیں۔

یہ قلب شہر میں ہورہا ہے اور اس سے لاکھوں راہ گیروں کو پریشانی ہورہی ہے۔ جو کچھ ہوسکتا ہے وہ ٹریفک پولیس کرسکتی ہے‘ بالخصوص بڑی گاڑیوں کے لئے۔

اس سے کچھ راحت ضرور ملے گی۔“دھرمیندر سنگھ ایک خانگی کیاپ ڈرائیورجو اکثر اس راستے پر گاڑی چلاتا ہے‘ نے کہاکہ آشرم کے انٹریکشن اور ڈی این ڈی فلائی وے پر ٹریفک ڈراؤنا خواب ہے

۔دیگر راہ گیروں نے چہارشنبہ کے روز ماتھرا روڈ پر کہاکہ کمرشل بڑی گاڑیوں کی رنگ روڈ اور ڈی این ڈی پرٹریفک کی حمل ونقل نے راہ گیروں کے لئے مزیدمشکلات کا سبب بنا ہے۔

سینئر ٹریفک عہدیداروں نے کہاکہ مقامی پولیس کی ہدایت پر سڑک بند کردی گئی ہے۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”جب تک مقامی پولیس سے کوئی ہدایت نہیں ملتی‘ ہم سڑک کو بند رکھیں گے“۔

ٹریفک جام میں اضافہ کی صورتحال نہرو پیلس‘ اوکھلا‘ نوائیڈا لنک روڈ‘ بارا پلاہ ایلویڈڈ کواریڈارس‘ اندرا پرستھا مارگ‘ بھائی رون مارگ‘ پرگتی میدان‘ ائی ٹی او‘ نظام الدین‘ لاجپت نگر‘ سرائے کالے خان‘ ایسٹ کیلاش‘ گریٹر کیلاش‘ سی پی پارک اور مول چند کے علاقوں میں ہے