حیدرآباد۔/26 مارچ،( سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائیز اتم کمار ریڈی نے راشن کارڈ رکھنے والے غریب خاندانوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں سیول سپلائیز پر بیان دیتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راشن شاپس پر چاول کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی سربراہی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب راشن شاپس سے چاول کے علاوہ ضروری اشیاء حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن شاپس پر حکومت نے باریک چاول کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی 30 مارچ کو راشن شاپس پر باریک چاول کی سربراہی اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تمام مستحق خاندانوں کو راشن کارڈز جاری کئے جائیں گے۔1