حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 30 مارچ کو سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں راشن کارڈس پر باریک چاول کی تقسیم کے آغاز کی اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ وزیر سیول سپلائز این اتم کمار ریڈی کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی 30 مارچ کو سوریہ پیٹ ضلع کا دورہ کریں گے اور حضور نگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حکومت نے راشن کارڈ پر باریک چاول کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے اور چیف منسٹر اسکیم کا حضور نگر میں افتتاح کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی حکومت نے عوامی نظام تقسیم کے تحت باریک چاول کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی آر ایس حکومت نے راشن کارڈس کی اجرائی پر توجہ نہیں دی اور نہ غریبوں کو راشن سربراہ کیا گیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ حکومت باریک چاول کے علاوہ اشیائے ضروریہ بھی راشن کارڈ پر سربراہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔1