رام مندر کو اڑانے کی دھمکی ،داؤد کا نام نہاد ساتھی گرفتار

   

پٹنہ :بہار کے ایک 21 سالہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے پولیس کو کال کرکے داؤد ابراہیم کا معاون ظاہر کیا اور ایودھیا میں رام مندر کو اڑانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم اور معذور معلوم ہوتا ہے۔بہار کے ارریہ ضلع میں ایک 21 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر پولیس کو کال کرتے ہوئے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا معاون ظاہر کیا تھا اور 22 جنوری (پیر) کو ایودھیا میں رام مندر کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ارریہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار سنگھ نے میڈیاکو بتایا کہ ملزم انتخاب عالم کو ہفتہ کی دیر رات بلوا کالیا گنج میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم معلوم ہوتا تھا۔