حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ایسٹ زون ڈی سی پی بالا سوامی نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ چہارشنبہ کو رام نومی شوبھا یاترا 2025 کے روٹس کا جائزہ لیا ۔ دھول پیٹ سے یہ جلوس شروع ہو کر بیگم بازار ، چھتری ، سواستک مرچی ، برتن بازار ، ایس اے بازار مسجد ، شنکر شیر ہوٹل چوراستہ ، گولی گوڑہ ، پتلی باولی ، آندھرا بینک کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے کوٹھی کے علاقہ میں ہنومان ویام شالہ پر اختتام پذیر ہوگا ۔ بالا سوامی ڈی سی پی نے بتایا کہ جلوس کو بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی کے ساتھ گزرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں تمام محکموں کی جانب سے انتظامات کئے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی ، ریونیو ، محکمہ برقی ، واٹر ورکس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کی بھی خدمت حاصل کی جائے گی ۔ اور پولیس جلوس کو پرامن اختتام کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ سری رام نومی شوبھا یاترا حیدرآباد میں 6 اپریل کو منایا جارہا ہے ۔۔ ش