رام پور(اترپردیش)سماج وادی پارٹی لیڈر او ررکن پارلیمنٹ اعظم خان کے گھر کے باہر پیر کے روز مختلف مقدمات جس میں اراضیات پر غیرمجاز قبضوں کے واقعات بھی شامل ہیں سے متعلق ایک عدالتی نوٹس چسپاں کی گئی ہے۔
گنج پولیس اسٹیشن کی جانب سے نوٹس خان کے گھر کی مرکز ی گیٹ پر چسپاں کی گئی ہے۔ اس نوٹس میں خان کی اہلیہ تزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے نام بھی شامل ہے۔
خان کے خلاف 80سے زائد مقدمات درج ہیں جس میں زیادہ تر واقعہ جوہر یونیورسٹی کے تحت اراضیات پر قبضہ ہے۔
مذکورہ ایس پی قانون ساز یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔