راچہ کنڈہ پولیس کی مدد سے کیاب میں بھول جانے والے بیاگ کی برآمدگی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پولیس راچہ کنڈہ نے ایک بھائی کی مدد کرتے ہوئے بہن کی شادی کے سامان کو بچالیا ۔ پنجہ گٹہ کے ساکن شخص ستیش نے بہن کی شادی میں شرکت کے لیے کیاب کا سہارا لیا اور کیاب میں سوار ہو کر پنجہ گٹہ سے بالا پور پہونچا لیکن کیاب سے اترنے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ وہ بیاگ کار ہی میں بھول گیا ہے ۔ پریشان حال شخص نے شیواجی چوک پر تعینات پولیس ملازمین کو اس بات کی اطلاع دی اور عملہ نے فوری انسپکٹر بالا پور کو اس کی خبر دیتے ہوئے کیاب کا تعاقب کیا اور چند ہی گھنٹوں میں کیاب سے بیاگ کو صحیح سلامت برآمد کرتے ہوئے متاثرہ شخص کے حوالے کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی تعینات ہیڈ کانسٹبل سریندر اور ہوم گارڈ ویندر کی بروقت چوکسی اور بالا پور انسپکٹر وینکٹ ریڈی کے فوری اقدام سے مسئلہ فوری حل ہوگیا ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ سریدھر بابو نے بالا پور عملہ کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔۔ ع