راہول گاندھی آج ’سدبھاونا یاترا‘ میں شامل ہوں گے

   

نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی جمعہ کو سابق رکن پارلیمنٹ برجیندر سنگھ کی ’سدبھاونا یاترا‘ میں شامل ہوں گے ۔ راہول گاندھی کی یاترا میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے برجیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ کانگریس لیڈر گروگرام-بادشاہ پور میں منعقدہ سدبھاونا یاترا میں شرکت کر کے بھائی چارے اور ہم آہنگی کی کانگریس کی مہم کو مضبوط کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کانگریسی ارکان، پارٹی لیڈران اور سدبھاونا یاتری گروگرام میں منعقدہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مدعو ہیں۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی طرز پر سنگھ ہریانہ میں ’سدبھاونا یاترا‘ نکال رہے ہیں، جس میں ریاست کے کانگریس لیڈر اور کارکنان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔