راہول گاندھی نے نیارائے پور میں چائے اور میگی کا لطف اٹھایا

   

رائے پور، 21 جون (یواین آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے روز چھتیس گڑھ کے دورے کے دوران کانگریس کے تنظیمی تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد نیا رائے پور کے ایک میگی پوائنٹ پر رک کر چائے اور میگی کا لطف اٹھایا۔اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی ابھن پور میں منعقد پارٹی کے 10روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کے دوسرے دن شریک ہوئے ، جہاں انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد وہ سوامی وویکانند ہوائی اڈہ کیلئے روانہ ہوئے ۔ہوائی اڈے جاتے وقت ان کا قافلہ نیا رائے پور کے ایک میگی پوائنٹ پر کچھ دیر کیلئے رکا۔ اس دوران انہوں نے چائے اور میگی کا ذائقہ اٹھایا۔ ان کے اچانک رکنے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس موجود لوگوں میں جوش و تجسس پیدا ہو گیا اور متعدد افراد نے ان سے ملاقات کی اور سیلفی لی۔ اس موقع پر سچن پائلٹ، بھوپیش بگھیل، دیپک بیج اور ٹی ایس سنگھ دیو سمیت کانگریس کے کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔ ان رہنماؤں نے بھی راہول گاندھی کے ساتھ چائے اور میگی کا لطف اٹھایا۔