راہول گاندھی کی ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چہارشنبہ کے روز ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور ریاست کے قدرتی حسن اور بھرپور ثقافتی ورثے کی تعریف کی۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماچل پردیش کی مقدس سرزمین کے تمام باشندوں کو اس کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد۔کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ اپنے حیرت انگیز حسن اور شاندار روایات کے لیے مشہور ہماچل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے ۔قابلِ ذکر ہے کہ ہر سال 15 اپریل کو منایا جانے والا یہ دن، کئی ریاستوں کے انضمام کے بعد 1948 میں ایک ریاست کے طور پر ہماچل پردیش کی تشکیل کی علامت ہے ۔اس ریاست کو بعد میں 1971 میں مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہوا اور یہ دن پورے خطے میں سرکاری تقاریب، ثقافتی پروگراموں اور عوامی جشن کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ اکثر ’دیو بھومی‘ یا دیوتاؤں کی سرزمین کے طور پر پہچانے جانے والا ہماچل پردیش اپنے خوبصورت مناظر، تاریخی مندروں اور شاندار روایات کے لیے جانا جاتا ہے ۔