رجنی کانت کی امین پیردرگاہ پرحاضری

   

حیدرآباد15 دسمبر (یواین آئی) سوپر اسٹاررجنی کانت نے مشہور امین پیردرگاہ پرحاضری دی۔یہ درگاہ، آندھراپردیش کڑپہ میں ہے جو پیدا درگاہ کے نام سے بھی مشہور ہے ۔حال میں اس درگاہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں صندل کے پروگرام میں مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آررحمن نے حصہ لیا جو اس درگاہ سے عقیدت رکھتے ہیں۔وہ عرس کے موقع پر عموما اس درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہیں اور عرس تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ رجنی کانت نے آج اپنی بیٹی ایشوریہ کے ہمراہ درگاہ پر حاضری دی۔رجنی کانت، 72سال کے ہونے کے تین دن بعد اس درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچے ۔اس مشہور درگاہ شریف میں تلنگانہ، اے پی، کرناٹک، ٹاملناڈو، کیرالا اوردیگر ریاستوں سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔