رجیجو نے اوقاف سے متعلق ’امید‘ پورٹل کا آغاز کیا

   

وقف املاک کے انتظام اور انصرام میں نیا دور لانے کا دعویٰ
نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کے روز اوقاف سے مرکزی پورٹل ’امید‘ کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ یہ وقف املاک کے انتظام اور انصرام کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ اس سے نہ صرف شفافیت آئے گی بلکہ عام مسلمانوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو بھی مدد ملے گی۔ یہ پورٹل اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کی زیر ملکیت وقف املاک کے موثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقف املاک کی حقیقی وقت میں اَپ لوڈنگ، تصدیق اور نگرانی کیلئے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس پورٹل سے ملک بھر میں موجود وقف املاک کے نظم و نسق میں زیادہ شفافیت، جوابدہی قائم ہوگی اور عوامی شراکت میں بڑی تبدیلی کی توقع ہے ۔