کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاندار کارکردگی پر کرکٹرز محمد رضوان اور فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بی زمرے سے اے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اے زمرے میں شامل ہیں ہیں۔اسی طرح زمرے بی میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔زمرے سی میں فخرزمان، فوادعالم، افتخاراحمد، عمادوسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ابھرتے کھلاڑیوں کے زمرے میں حیدرعلی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی زمرے میں ترقی دی گئی ہے ۔وسیم خان نے کہا ہے کہ ان ترقیات کا اطلاق یکم مارچ سے جولائی تک ہوگا۔