رمضان المبارک کی قطعی تاریخ معلوم کرنے سرچ انجن کا سب سے زیادہ استعمال

   

نیویارک/ریاض: رجب کے مہینے کے پہلے دن کے بعد سے یکم جنوری 2025 سے رمضان لمبار ک کے پہلے دن کی سرچ انجنز پر سب سے زیادہ تلاش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کا مسلمان دنیا بھر میں سال بھر انتظار کر تے ہیں۔ یہ ماہ مقدس اپنی روحانی اور مذہبی رسومات کی وجہ سے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ فلکیاتی طور پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ ھجری کلینڈر کے نویں مہینے رمضان 1446 ھ کا پہلا دن ہفتے کے روز یکم مارچ 2025 ئکو ہوگا۔ عرب اور اسلامی ممالک میں فتوے کی رو سے 29 شعبان 1446ھ کو روئت ہلال کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جائے گا جس پر رمضان کے مبارک مہینے کی تاریخ پر زور دیا جائے گا۔ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک فلکیاتی رصد گاہوں کا استعمال کرتے ہوئے روئت ہلال ک پر انحصار کرتے ہیں۔ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق روزہ رکھنے کے مہینے کے آغاز کی صحیح تاریخ کا تعین کرنے کے لیے 28 فروری 2025ء کے مطابق جمعہ 29 شعبان 1446 کو غروب آفتاب کے بعد روئت ہلال ہوگا۔ ابتدائی فلکیات کے حساب کتاب کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چاند تقریبا 37 منٹ کی مدت کے لئے قاہرہ آسمان میں نظر آئے گا، جبکہ ابتدائی فلکیاتی حساب کے مطابق یہ مکہ مکرمہ کے آسمان میں 33 منٹ تک ظاہر ہوگا۔